ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں موبائل فون اور بائک چوری کے الزام میں 2گرفتار

مینگلور میں موبائل فون اور بائک چوری کے الزام میں 2گرفتار

Tue, 11 Oct 2016 16:30:02    S.O. News Service

منگلورو 11/اکتوبر (ایس او نیوز)سورتکل پولیس نے موبائل فون اور بائک چرانے کے دو الگ الگ واقعات میں دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق ایک ملزم کا نام سندیپ (23سال)ہے جو مادھیا کا رہنے والا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے NITKکیمپس کی ایک طالبہ سے اس کا موبائل فون چرالیا تھا۔اس کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے 14ہزار روپے مالیت کا فون اس کے پاس سے برآمد کرلیا ہے۔

 موٹر بائک چوری کرنے کے معاملے میں کاٹی پلّا کے رہنے والے حمزہ (19سال) نامی پیشہ ور بائک چور کو گرفتار کیا گیاہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے پاس سے چوری کی3موٹر بائک ضبط کی گئی ہیں۔


Share: